0
Sunday 9 May 2021 17:13

کراچی، تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی، تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کراچی کے علاقے میں 3 ملزمان نے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، جبکہ ملزمان جاتے ہوئے فائرنگ بھی کرتے ہوئے گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 3 ملزمان سلیمان عرف مکھن، وسیم اور نوید کو گرفتار کرکے 3 ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 931687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش