0
Sunday 9 May 2021 17:36

وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قبلہ اول مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جب کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے فوری ایکشن لینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 931691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش