0
Sunday 9 May 2021 19:00

3 دفعہ وزارت اعلیٰ اور پنجاب میں صحت کا جال بچھانے کا دعویٰ کرنیوالے کا پنجاب میں علاج ممکن نہیں، زین قریشی

3 دفعہ وزارت اعلیٰ اور پنجاب میں صحت کا جال بچھانے کا دعویٰ کرنیوالے کا پنجاب میں علاج ممکن نہیں، زین قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتشار کی سیاست کر رہی ہے، انتشار کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوتی، اپوزیشن کے پاس عوامی ترقی کا کوئی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی، شہباز شریف راتوں رات ملک سے فرار کیوں ہو رہے ہیں۔ تین دفعہ وزارت اعلیٰ پر فائز رہنے والے اور پنجاب میں صحت کا جال بچھانے کا دعوی کرنے والے کا پنجاب میں علاج ممکن نہیں۔ نون لیگ کے قول و فعل میں تضاد ہے، اپوزیشن سے ملکی ترقی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیاں ہضم نہیں ہو رہیں۔ اسی وجہ سے وہ ملکی ترقی کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان عمران خان کی جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے، ان تمام چوروں کے احتساب کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہوا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان عوامی مینڈیٹ کے مطابق درست سمت میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ بڑے لٹیروں پر ہاتھ ڈالا گیا۔ ماضی میں اس قسم کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم پاکستان نے اپنے دورہ ملتان کے دوران جنوبی پنجاب کے لئے ایک بہت بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کی تکمیل سے یہاں کے باسیوں کو نہ صرف قومی ترقی کے دھارے میں شامل ہونے کا موقع ملے گا بلکہ ان کی زندگی میں بھی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں کی عوام کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کیا گیا۔ جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا، اب ایسا نہیں ہوگا، یہاں کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے، گذشتہ 70سال میں کسی حکومت نے یہاں کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں میں علیحدہ کوٹے کا نہیں سوچا، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 931696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش