QR CodeQR Code

بھارت، ایک دن میں چار لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیسز

9 May 2021 21:36

بھارت میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.15 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 16.76 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ پونے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا کو شکست دی، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں وہیں دوسرے دن چار ہزار سے زائد مریضوں کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔ اس دوران ہفتہ کے روز 20 لاکھ 23 ہزار 532 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 663 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 86 ہزار 444 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار 404 ہوگئی ہے۔

اس دوران 403738 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 414 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کچھ دنوں کے مقابلے میں کم بڑھے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 36 ہزار 648 ہوگئی ہے۔ اس دوران 4092 مریضوں کی موت ہونے سے اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 242362 ہوگئی ہے۔ بھارت میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.15 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 16.76 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 931703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931703/بھارت-ایک-دن-میں-چار-لاکھ-سے-زیادہ-نئے-کورونا-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org