0
Sunday 9 May 2021 21:35

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے بعد کھڑگے نے بھی لکھا کورونا بحران پر مودی کو خط

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے بعد کھڑگے نے بھی لکھا کورونا بحران پر مودی کو خط
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کے بعد اب پارٹی کے سینئر لیڈر ملیکارجن کھڑگے نے بھی نریندر مودی کو خط لکھ کر کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے ایک آل جماعتی میٹنگ بلانے کی مانگ کی ہے۔ ملیکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز مودی کے ساتھ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کو بھی خط لکھا، ان کورونا پر قابو پانے کے لئے ان سے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے اور وباء کے بحران سے نمٹنے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خط میں تجاویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے سب سے پہلے ایک کل جماعتی میٹنگ طلب کیا جانی چاہیئے اور مرکزی بجٹ کے لئے جو 35 ہزار کروڑ روپئے کے فنڈ الاٹمنٹ کیا گیا ہے اس کا استعمال کرتے ہوئے سبھی شہریوں کا وکسینیشن کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کا پروڈکشن بڑھانے کے لئے لازمی لائسنس انتظام سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیئے اور ویکسین، پی پی ای، ایمبولینسز، وینٹیلیٹرز، آکسیجن اور سنیٹائزر کو جی ایس ٹی سے مستثنٰی کیا جانا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے لڑائی میں استعمال ہونے والے آلات اور دیگر سبھی اشیاء کی فوری فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے قائمہ کمیٹی کا ورچوول میٹنگ طلب کرنے اور صحت اور خاندانی بہبود سے متعلق قائمہ کمیٹی کی 123ویں رپورٹ کو نوٹس میں لینے کی درخوات کی ہے، جس میں وباء سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تجاویز کو عملی جامہ پہنا کر وباء سے نمٹا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 931704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش