QR CodeQR Code

دہلی میں کورونا لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع

9 May 2021 22:48

دہلی کے وزیراعلٰی نے کہا کہ گزشتہ 26 اپریل کوایکٹو کیسز کی شرح 35 فیصد تھی اور گذشتہ دو دن سے اس میں گراوٹ آئی ہے اور اب یہ 23 فیصد پر آگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن کی معیاد میں 17 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گذشتہ دنوں میں تاجروں، خواتین، نوجوانوں اور دیگر افراد سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ انفیکشن کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن وہ اس سطح پر نہیں ہیں کہ لاک ڈاؤن ہٹایا جا سکے، بصورت دیگر ہم نے جو پایا ہیں اسے کھو دیں گے لہذٰا لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے۔ اس مرتبہ یہ قدرے سخت ہوگا۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ اس بار کے لاک ڈاؤن کے دوران میٹرو خدمات معطل رہیں گی لیکن لازمی خدمات جاری رہیں گی اور ہنگامی طبی اہلکاروں کو نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام نے اس بند کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آکسیجن بیڈ بڑھانے کے لئے اس لاک ڈاؤن کی مدت کا استمعال کیا، فی الحال آکسیجن کی دستیابی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور معمول سے کئی گنا زیادہ اس کی ضرورت ہے، حالانکہ اب دہلی میں صورتحال بہتر ہورہی ہے اور ہمیں پہلے کی طرح ایس او ایس کالز نہیں مل رہی ہیں۔ دہلی کے وزیراعلٰی نے کہا کہ گزشتہ 26 اپریل کوایکٹو کیسز کی شرح 35 فیصد تھی اور گذشتہ دو دن سے اس میں گراوٹ آئی ہے اور اب یہ 23 فیصد پر آگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 931705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931705/دہلی-میں-کورونا-لاک-ڈاؤن-17-مئی-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org