0
Sunday 9 May 2021 22:48

مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا تشدد درندانہ، آغا سید حسن

مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا تشدد درندانہ، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں ہزارہ برادری کے علاقے میں اسکولی طلاب پر دہشتگردانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور سانحہ میں جان بحق متعدد طلاب کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔ آغا سید حسن نے کہا کہ سیاسی مقاصد اور نظریاتی اختلاف پر معصوم طلاب کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی تکلیف دِہ اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کو اپنے مفادات کے منافی تصور کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ افغانستان میں تشدد اور قتل عام کے واقعات کا سلسلہ جاری رہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ ماہ مبارک کے دوران اس طرح کی انسانیت سوز کاروائیاں کچھ زیادہ ہی روح فرسا ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نمازیوں پر جبر و تشدد اور مسجد کی بے حرمتی کے حالیہ سانحہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ اس طرح کی اسلام و انسانیت دشمن کارروائیوں سے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کے حقوق سے دست بردار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور مسجد اقصیٰ میں رونما ہونے والے حالات اور واقعات سے مسلم امت لا تعلق نہیں رہ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 931706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش