0
Monday 10 May 2021 00:04

پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق صدارتی آرڈیننس مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق صدارتی آرڈیننس مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق صدارتی آرڈیننس مسترد کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آرڈیننس عدالت میں چیلنج ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، حکومت آرڈیننس کے ذریعے الیکشن اصلاحات نہیں لا سکتی۔ شیری رحمان نے کہا کہ ان لوگوں نے قانون سازی پر تالے لگائے ہوئے ہیں، ہر کام آرڈیننس سے کر رہے ہیں، ان کے لوگ فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں، ان کے نمبرز ہلے ہوئے ہیں، اس لئے آرڈیننس کے ذریعے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگر اصلاحات میں سنجیدہ ہیں تو سب کی میٹنگ بلائیں اور اپنے ساتھ بٹھائیں۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ پارلیمان اور الیکشن کمیشن کی مشاورت کے بغیر اصلاحات کو الیکشن پروسیس کا حصہ بنایا جا رہا ہے، آرڈیننس کی 120 دن کی وقعت ہوتی ہے، اس کے بعد یہ لاگو نہیں ہوتا۔ شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست ہوچکی ہے، حکومت میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں، یہ ہر جگہ شکست اور فارورڈ بلاک کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت کی جڑیں ہلی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش