0
Monday 10 May 2021 00:11

پنجاب کی طرح سندھ حکومت کو بھی ویکسین خریدنی چاہیئے، علی زیدی

پنجاب کی طرح سندھ حکومت کو بھی ویکسین خریدنی چاہیئے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی طرح سندھ حکومت کو بھی کورونا ویکسین خریدنی چاہیئے۔ انہوں نے این اے 249 میں دوبارہ ضمنی انتخابات کا مطالبہ بھی کردیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی خالقدینا ہال میں کورونا ویکسین لگوالی، انہوں نے سینٹر کا جائزہ بھی لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اس سینٹر میں اچھا کام ہورہا ہے جس کا کریڈٹ وفاقی اور سندھ حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ویکسین خود خرید رہی ہے، سندھ حکومت سے درخواست ہے خود بھی ویکسین خریدے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا اچھا اقدام ہے کہ 80 سال سے اوپر افراد کو گھر جاکر ویکسین لگارہی ہے، مجموعی طور پر سندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 249 میں پولنگ بیگز کھلے ہوئے تھے اب اس حلقے میں دوبارہ انتخابات ہونے چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 931721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش