0
Monday 10 May 2021 00:20

این اے 249، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

این اے 249، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں الکیشن کمیشن نے پی پی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قادر مندوخیل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد 909 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔ ای سی پی کے مطابق تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 15 ہزار 656 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔ تاہم اب ای سی پی کی جانب سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خبر کا کوڈ : 931723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش