0
Monday 10 May 2021 01:19

پشاور میں آکسیجن سلینڈر کی قیمتوں میں 5 ہزار تک کا اضافہ

پشاور میں آکسیجن سلینڈر کی قیمتوں میں 5 ہزار تک کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران پشاور میں آکسیجن سلینڈروں کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث گھروں میں آئسولیٹ مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ چھوٹے سلنڈر کی قیمت 5 ہزار اور بڑے کی قیمت 6 ہزار روپے بڑھ گئی، جس کی وجہ سے گھروں میں آئسولیٹ مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، سرجیکل سامان کی بڑی مارکیٹ خیبر بازار اور کراچی مارکیٹ میں سلنڈر کی قیمت 5 ہزار روپے بڑھ گئی اور 8 ہزار روپے میں ملنے والا سلنڈر 13 ہزار روپے کا ہو گیا ہے، اسی طرح اسپتال روڈ، تہکال اور حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں تاجروں نے آکسیجن سلنڈروں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے، آکسیجن کا بڑا سلنڈر جو اس سے قبل 17 ہزار روپے میں ملتا تھا اب 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 ہزار میں فروخت ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 931727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش