0
Saturday 20 Aug 2011 17:13

حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے کراچی میں قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے، آفتاب احمد خان شیر پاو

حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے کراچی میں قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے، آفتاب احمد خان شیر پاو
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شیر پاو کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاو نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر میں قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر ملک کا ہر شہری پریشان ہے اور اگر حکمرانوں نے اس طرف توجہ نہ دی تو صورتحال ایسے نقطہ عروج پر پہنچ جائے گی کہ پھر وہاں سے واپسی مشکل ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ جب تک حکومتی خاموشی جاری رہی تو یہ مسئلہ مزید سلگتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت صرف پوائنٹ بنانے اور اقتدار بچانے میں لگی ہوئی ہے ورنہ اگر یہ چاہتی تو اس سلسلے میں مختلف الخیال لوگوں کو اکھٹا کرکے سمجھوتا کرا دیتی کیونکہ موجودہ صورتحال سے نظر آرہا ہے کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ بن چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کو زیادہ دلچسپی ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے میں ہے اور شہر کراچی کی اندوہناک صورتحال سے اس کو کوئی سروکار نہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عملی طور پر وزیراعلیٰ سندھ بے بس ہو چکے ہیں اور تمام معاملات ایوان صدر سے چلائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جونہی الیکشن کے وقت قریب آرہے ہیں اس مسئلے نے شدت اختیار کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایماندار اور اچھے شہرت کے حامل پولیس افسران کو ٹاسک دیا جائے کہ وہ بلا تفریق اس مسئلے میں ملوث عناصر کی سرکوبی کرے۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں یہ معلوم نہ ہو سکا کہ اس سلسلے میں کتنے لوگ گرفتار اور کتنوں کا چالان ہوا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں فوج کو انتظامی معاملات حوالے کرنے کے حق میں نہیں ہے کیونکہ اس سے حالات مزید پیچیدہ ہو جائیں گے تاہم اگر صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فوج کو کوئی کردار د یا جائے تو اس کیلئے طریقہ کار مرتب کرکے محدود علاقوں میں محدود اختیارات دیئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ شہر کراچی میں سب سے زیادہ خون پختونوں کا بہاہے اور جب بھی کوئی لاش گری ہے تو بعض لوگ اسے اپنے ورکرز تصور کرتے ہیں لیکن بعد میں ان لوگوں کا پوچھتے تک نہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت دیگر سرگرمیوں کے بجائے اس مسئلے پر توجہ دے۔ دریں اثنا آفتاب شیر پائو اور سکندر حیات خان شیرپائو نے جمرود کے مسجد میں بم دھماکہ کی شدید مزمت کی اور اس میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 93173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش