QR CodeQR Code

بیت المقدس، تیونس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

10 May 2021 10:27

رمضان کی 27 ویں شب مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی اسٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ اور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں سو فلسطینی زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ بیت المقدس کے باہر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، تیونس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ رمضان کی 27 ویں شب مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی اسٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ اور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں سو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ادھر یورپین یونین نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔ علاوہ ازیں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 931769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931769/بیت-المقدس-تیونس-نے-سلامتی-کونسل-کا-اجلاس-بلانے-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org