QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا

10 May 2021 11:58

مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔ مرکزی ترجمان کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کیلئے جماعتی موقف کے تعین پر غور و خوض ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اہم اجلاس 23 مئی کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔ مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔ مرکزی ترجمان کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کیلئے جماعتی موقف کے تعین پر غور و خوض ہوگا۔ اسلم غوری نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بل کے دینی حلقوں پر مرتب ہونیوالے اثرات اور اس حوالے سے دینی حلقوں کے تحفظات زیر غور آئیں گے۔ مرکزی ترجمان کے مطابق ملک کی تازہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 931798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931798/مولانا-فضل-الرحمان-نے-پارٹی-کی-مرکزی-مجلس-شوری-کا-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org