0
Monday 10 May 2021 15:26

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.66 لاکھ نئے کیسز

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.66 لاکھ نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مختلف حصوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 366161 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 3754 مریضوں کی موت ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد سے راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 353818 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران ملک میں اب تک 17 کروڑ 1 لاکھ 76 ہزار 603 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 366161 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 ہوگئی۔ وہیں 353818 افراد اس وباء سے شفایاب ہوئے جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 18671222 ہوگئی۔

بھارت میں اس وقت کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 3745237 ہے۔ اسی دوران 3754 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 116 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 82.39 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح کم ہوکر 16.53 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں 12357 کی کمی آنے سے یہ کم ہوکر 618070 پر آگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 60226 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4407818 ہوگئی ہے جبکہ 572 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 75849 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 931835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش