QR CodeQR Code

وزیراعظم سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر قرض واپسی کی وجوہات عوام کو بتائیں، بلاول

10 May 2021 17:04

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، بےشک آپ کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، بےشک آپ کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے، المیہ یہ ہے کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا، وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں


خبر کا کوڈ: 931850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931850/وزیراعظم-سعودی-عرب-کے-3-ارب-ڈالر-قرض-واپسی-کی-وجوہات-عوام-کو-بتائیں-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org