0
Monday 10 May 2021 17:09

سندھ حکومت کا یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

سندھ حکومت کا یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوویڈ کی پہلی لہر میں 11 جون 2020ء کو سب سے زائد 3038 کیسز تھے، کوویڈ کی دوسری لہر میں 10 دسمبر 2020ء کو سب سے زائد 1983 کیسز ہوئے، 29 اپریل 2021ء کو کوویڈ کی تیسری لہر میں سب سے زیادہ 1064 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاک ڈاؤن پر عمل کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9 مئی کو تقریباً لاک ڈاؤن تھا، برآمدات پر مبنی صنعتی یونٹس عید کی چھٹیوں میں بھی کام کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر 3 سے 9 مئی تک کیسز کا ڈیٹا دیکھا جائے تو کراچی میں 9.48 فیصد کیسز آ رہے ہیں، حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 11.81 فیصد اور سکھر میں 5.92 فیصد ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ شرح 3.92 فیصد ہے کل کورونا کی وجہ سے 16 اموات ہوئیں، تاجروں اور عوام کا شکر گزار ہوں کہ وہ اس صورت حال میں تعاون کر رہے ہیں، یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن ہم نے عوام کے تحفظ کی خاطر کیا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کوہدایت کی کہ ایک لاکھ ویکسین روزانہ لگائی جائیں، ایکسپو سینٹرمیں یومیہ 50 ہزار ویکسینیشن کی گنجائش بنائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 931852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش