0
Monday 10 May 2021 18:27

عمران خان ریاست مدینہ کے قیام کا وعدہ پورا کریں، مولانا عاصم مخدوم

عمران خان ریاست مدینہ کے قیام کا وعدہ پورا کریں، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام 27 رمضان المبارک اور قیام پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کی۔ تقریب میں چودھری محمد ارشد گجر، قاسم علی قاسمی، علامہ خالد محمود، چودھری صغیر عباس ورک، صدام اطہر خان و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ پاکستان کا قیام اہل وطن کیلئے عظیم نعمت ہے، آزادی اور قیام پاکستان کیلئے علماء و مشائخ نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے متحد ہیں، عمران خان ریاست مدینہ کے قیام کا وعدہ پورا کریں۔ وزیراعظم کو اپنے اردگرد وفا داریاں تبدیل کرنیوالے لوٹوں کی چھانٹی کرنا ہوگی، وفاداریاں تبدیل کرنیوالے ملک کیلئے زہر قاتل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا علاج کیلئے باہر جانا باعث شرم ہے، اپنے اقتدار میں کوئی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنایا، جس میں علاج ہوسکے۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی جماعتیں خود جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی تو ملک ترقی کرے گا، سیاسی جماعتیں خود ایسے حالات پیدا کر دیتی ہیں، جس سے آمروں کو اقتدار میں آنے کا موقع مل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کیلئے پوری قوم بلاتفریق مذہب و مسلک متحد و یکجان ہے، دشمن یاد رکھے کہ جیسے ہم نے فرقہ واریت کو شکست دی ہے، اسی طرح ملک دشمن عناصر کو ان کے دیگر ناپاک عزائم میں بھی شکست فاش دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 931861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش