0
Monday 10 May 2021 18:27

حکومت اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے یو این میں اپنا مؤقف رکھے، شازیہ مری

حکومت اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے یو این میں اپنا مؤقف رکھے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو عہدے پر رہنے کا آئینی و اخلاقی جواز نہیں رہا، وزیراعظم کی کابینہ میں وزرا بھی کنفیوز ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عام آدمی کی فکر نہیں ہے، منہگائی نے لوگوں سےخوشی اور خواہش چھین لی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ این اے 249 میں عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے آرڈیننس لائےجارہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بھی دھوکا دے رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق کوئی پارلیمانی کمیٹی نہیں بنائی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے یو این میں اپنا مؤقف رکھے، نماز کے دوران مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا گیا، فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کی گئی۔ شازیہ مری کہا کہ مودی کے ظالمانہ اقدام کا سامنا کشمیری کررہے ہیں، کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، کشمیر پر حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسی سب کے سامنے ہے، عمران نیازی ایشوز پر بات نہیں کرتے، این سی او سی تمام چیزیں بند کررہی ہے، عمران خان کا مشغلہ نتھیا گلی میں عید تعطیلات گزارنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 931862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش