QR CodeQR Code

بلاول کے کرپٹ ابو جان نے آئی ایم ایف سے قرضے لینے کا آغاز کیا، حلیم عادل شیخ

10 May 2021 18:45

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی سیاسی بچے ہیں اور احساس کمتری ان کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کررہی ہے، عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر بلاول کا کانپنا جائز ہے کیونکہ بلاول بھٹو سندھ میں ناکامی کی بدولت عالمی سطح پر بدنام ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کے کرپٹ ابو جان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضے لینے کا آغاز کیا اور اگر ان کے والد صدر نہیں بنتے تو ملک کے یہ حالات نہیں ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی سیاسی بچے ہیں اور احساس کمتری ان کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کررہی ہے، عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر بلاول کا کانپنا جائز ہے کیونکہ بلاول بھٹو سندھ میں ناکامی کی بدولت عالمی سطح پر بدنام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سے چائنا کے تعلقات بہترین ہیں، سی پیک کا آغاز پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوطی کی جانب لے کر جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 931870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931870/بلاول-کے-کرپٹ-ابو-جان-نے-آئی-ایم-ایف-سے-قرضے-لینے-کا-آغاز-کیا-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org