QR CodeQR Code

عید کے اجتماعات میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہوگا، ناصر حسین شاہ

10 May 2021 18:58

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شہری عید تعطیلات کے دوران کراچی کے ساحلی تفریحی مقامات پر نہ جائیں، حکومت کی جانب سے سختی کی جائے گی، عید تعطیلات کے دوران عوام سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ وباء سے بچاؤ کے لئے لازمی ویکسی نیشن کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے اس لئے عید کے اجتماعات پر ایس اوپیز کا خاص طور پر خیال رکھنا ہوگا، پچھلے برس بھی عید کے موقع کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا، عید تعطیلات کے دوران عوام سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صوبے میں کورونا ویکسین کے حوالے سے قائم کئے جانے والے سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں جبکہ ایکسپو سینٹرمیں ویکسینیشن کی استعداد کار بھی مزید بڑھائیں گے، آکسیجن ضروریات کو مدنظر رکھ کر پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری عید تعطیلات کے دوران کراچی کے ساحلی تفریحی مقامات پر نہ جائیں، حکومت کی جانب سے بھی اس معاملے میں سختی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 931874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931874/عید-کے-اجتماعات-میں-ایس-او-پیز-کا-خاص-خیال-رکھنا-ہوگا-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org