0
Monday 10 May 2021 18:58

عید کے اجتماعات میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہوگا، ناصر حسین شاہ

عید کے اجتماعات میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہوگا، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ وباء سے بچاؤ کے لئے لازمی ویکسی نیشن کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے اس لئے عید کے اجتماعات پر ایس اوپیز کا خاص طور پر خیال رکھنا ہوگا، پچھلے برس بھی عید کے موقع کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا، عید تعطیلات کے دوران عوام سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صوبے میں کورونا ویکسین کے حوالے سے قائم کئے جانے والے سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں جبکہ ایکسپو سینٹرمیں ویکسینیشن کی استعداد کار بھی مزید بڑھائیں گے، آکسیجن ضروریات کو مدنظر رکھ کر پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری عید تعطیلات کے دوران کراچی کے ساحلی تفریحی مقامات پر نہ جائیں، حکومت کی جانب سے بھی اس معاملے میں سختی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 931874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش