0
Monday 10 May 2021 19:17
فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، پاکستانی فنکار

پاکستانی شوبز شخصیات کی بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستانی شوبز شخصیات کی بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینی افراد پر حملے اور تشدد کے خلاف جہاں دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے، وہیں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی صہیونی قابض فوج کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم و تشدد پر اپنے غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشتگردی اور ناقابل برداشت قرار دیا اور کہا کہ فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے مظلوم فلسطینیوں پر تشدد اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو دہشتگردی قرار دیا اور لکھا کہ کس طرح صہیونی فوج مظلوموں کو گھروں اور عبادت گاہوں میں نشانہ بنا رہی ہے۔ گلوکار و اداکار فرحان سعید نے عرب صحافی کی ایک ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بات کی اور لکھا کہ صہیونی ظلم پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے اور ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ آخر عالمی برادری یہ سب کچھ پیچھے سے بیٹھ کر کس طرح خاموشی سے دیکھ سکتی ہے؟

فیروز خان نے بھی فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مختصر ٹوئٹ کی کہ اسرائیل نے الاقصیٰ پر حملہ کر دیا۔ اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی اسرائیلی جارحیت پر سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ اداکار سمیع خان نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے حملوں کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ سابق اداکارہ نور بخاری نے بھی اسرائیلی ظلم کے خلاف انسٹاگرام پوسٹ کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ اس ظلم پر زیادہ تر شخصیات خاموش ہیں اور انہوں نے ٹوئٹ تک نہیں کی۔ نور بخاری نے شخصیات سمیت عام افراد کو اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے کہا۔
خبر کا کوڈ : 931878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش