QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے 3614 نئے کیسز، 56 ہلاک

10 May 2021 21:24

حکومتی ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں 56 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس کے 3614 نئے کیسز سامنے آگئے۔ آج ظاہر ہونے والوں کیسوں میں 2118 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 1496 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 220546 تک پہنچ گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں 56 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ آج 39 افراد صوبہ جموں میں جبکہ 17 افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔ ادھر پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے وباء کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.83 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 32.93 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 931885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931885/مقبوضہ-کشمیر-میں-کورونا-کے-3614-نئے-کیسز-56-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org