0
Monday 10 May 2021 21:28

ویکسینیشن کی ذمہ داری سے مودی حکومت نے پلہ جھاڑ لیا، سونیا گاندھی

ویکسینیشن کی ذمہ داری سے مودی حکومت نے پلہ جھاڑ لیا، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے بھارت میں کورونا وباء کی سنگین صورتحال کے تعلق سے بھارتی کی مودی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس نے ذمہ داریوں سے پلہ جھاڑ کر ٹیکہ کاری کا کام ریاستوں پر چھوڑ دیا ہے۔ سونیا گاندھی نے ایک ماہ کے اندر دوسری بار پیر کو یہاں ورچوئل بلائی گئی پارٹی کی اعلی ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے ٹیکہ کاری کہ اپنی ذمہ داری سے منھ موڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے اس دور میں تمام لوگوں کا تیزی سے ویکسینیشن کرانے کی ضرورت ہے اور مودی حکومت کو تمام لوگوں کو مفت ویکسین مہیا کرانی چاہیئے۔

سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ تمام لوگوں کو مفت ویکسین دستیاب کرانا معاشی طور سے بھی جائز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال مسلسل خطرناک ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسے کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اس کی ناکامیاں ملک کے لئے خطرہ بن گئی ہیں۔ اس کی اس ناکامی کا نتیجہ ہے کہ ملک بھر میں صحت عامہ کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنی ذمہ داری کی ادائیگی سے منھ موڑ لیا ہے، اس کی ترجیحات ملک کے عوام نہیں رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسے تجاویز کو نظرانداز کرنے کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں سے مشورہ لینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 931886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش