QR CodeQR Code

مزاحمتی محاذ کی ڈیڈ لائن ختم، قدس شریف پر قابض صیہونیوں کیخلاف دسیوں راکٹ فائر

10 May 2021 22:07

فلسطینی خبررساں ایجنسی "شہاب" کے مطابق راکٹ فائر ہونے کے بعد غیر قانونی یہودی بستیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے جس کے باعث غاصب صیہونیوں کو زیرزمین پناگاہوں میں جا چھپنا پڑا جبکہ مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کو دی گئی مہلت کے ختم ہو جانے پر غزہ کی جانب سے غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب دسیوں راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی "شہاب" کے مطابق راکٹ فائر ہونے کے بعد غیر قانونی یہودی بستیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے جس کے باعث غاصب صیہونیوں کو زیرزمین پناگاہوں میں جا چھپنا پڑا۔









دوسری طرف صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کے راکٹ حملوں کے باعث (مقبوضہ فلسطین میں) جاری اسرائیلی کینیسٹ (پارلیمنٹ) کا اجلاس فوری طور پر موخر کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 931890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931890/مزاحمتی-محاذ-کی-ڈیڈ-لائن-ختم-قدس-شریف-پر-قابض-صیہونیوں-کیخلاف-دسیوں-راکٹ-فائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org