QR CodeQR Code

فلسطین میں صیہونی ہوائی حملے جاری، 9 بچوں سمیت 20 شہید، 65 زخمی

10 May 2021 22:14

فلسطینی وزارت صحت کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان کیمطابق شام سے فلسطینی غزہ کی پٹی کے خلاف جاری صیہونی حملوں میں تاحال 9 بچوں سمیت 20 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 65 زخمی بھی ہوئے ہیں درحالیکہ غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے ہوائی حملے بھی جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق آج شام کے وقت غزہ کی پٹی پر انجام پانے والے صیہونی حملوں کے باعث فلسطینی شہداء کی تعداد بڑھ کر 20 تک جا پہنچی ہے۔



فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق غاصب صیہونیوں کے پے در پے حملوں کے باعث 20 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں، جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ اس بیان کے مطابق صیہونی حملوں میں 65 دوسرے شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔



دوسری طرف غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ہوائی حملے بھی جاری ہیں جبکہ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے متعدد مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 931893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931893/فلسطین-میں-صیہونی-ہوائی-حملے-جاری-9-بچوں-سمیت-20-شہید-65-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org