0
Monday 10 May 2021 22:41

غاصب صیہونی رژیم مقدس ترین اسلامی عید پر مقدس اسلامی مسجد میں مسلم عبادتگزاروں کا قتل عام کر رہی ہے، ظریف

غاصب صیہونی رژیم مقدس ترین اسلامی عید پر مقدس اسلامی مسجد میں مسلم عبادتگزاروں کا قتل عام کر رہی ہے، ظریف
اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے خلاف گذشتہ کئی روز سے جاری غاصب صیہونی مظالم پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ (فلسطینی) عوام کی سرزمین اور گھروں کا چھیننا، (ان کے خلاف) اپارتھائیڈ ریاست کا قیام اور (ان پر) عائد غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے اُنہیں کرونا ویکسین سے محروم کرنا ہی اسرائیلی رژیم کے لئے کافی نہ تھا بلکہ اُسے عالم اسلام کی مقدس ترین عید کے موقع پر اسلام کی تیسری مقدس ترین مسجد میں عبادت گذاروں کو قتل بھی کرنا تھا!!

 
خبر کا کوڈ : 931895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش