0
Monday 10 May 2021 23:42

افغان طالبان کا عارضی جنگ بندی کا اعلان، پاکستان کا خیر مقدم

افغان طالبان کا عارضی جنگ بندی کا اعلان، پاکستان کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے عید پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا، پاکستان نے طالبان کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے عید پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں حکومتی فورسز پر حملے نہیں کیے جائیں گے۔ ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ عید کو پُرامن اور محفوظ ماحول میں منانے کے لیے تمام مسلح کارروائیاں روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے بھی عید پر تین روز کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، افغان صدر کا اعلان طالبان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھی عید پر افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 931901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش