0
Monday 10 May 2021 23:47

غزہ، جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی گاڑی تباہ، 1 صیہونی زخمی

غزہ، جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی گاڑی تباہ، 1 صیہونی زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم پر فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو مسجد الاقصی و شیخ جراح سے نکل جانے کے لئے دی گئی مہلت کے ختم ہو جانے پر فلسطینی مزاحمتی محاذ نے 1 اسرائیلی فوجی گاڑی کو گائیڈڈ میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی سماء کے مطابق اسرائیلی بکتر بند گاڑی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں نشانہ بنائی گئی ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی فورس "الجہاد الاسلامی فی فلسطین" نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

سماء نے بتایا کہ جہاد اسلامی کے عسکری ونگ "سرایا السلام" نے اپنے ایک مختصر بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اس کی جانب سے اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو "کورنٹ" میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یہ کارروائی، نہتے فلسطینیوں کے خلاف وسیع صیہونی جرائم کا ایک جواب ہے۔ دوسری طرف صیہونی میڈیا نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صیہونی جیپ "اینٹی ٹینک" میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہو گئی ہے جس کے باعث 1 اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔ صیہونی میڈیا نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں جہاد اسلامی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صیہونیوں کو دی گئی مہلت کے خاتمے پر مزاحمتی محاذ کی جانب سے "سدیروت" نامی غیر قانونی یہودی بستی پر 30 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش