0
Tuesday 11 May 2021 00:35

پاکستان ریلوے کا فریٹ ریٹ میں واضح کمی کا اعلان

پاکستان ریلوے کا فریٹ ریٹ میں واضح کمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران فریٹ ریٹ میں واضح کمی کا اعلان کردیا۔ ریلوے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دنوں میں فریٹ ریٹ میں کمی کا مقصد کارگو اور کنٹینر پارٹیز کو بذریعہ ریل ایک پائیدار سروس مہیا کرنا ہے۔ عید کی چھٹیوں کے دوران کوئلے اور کنٹینر کی ویگن پر 5 فیصد اور کارگو ایکسپریس کی بکنگ پر 25 فیصد رعایت دی گئی ہے جب کہ پریمیئم کنٹینر سروس کی بکنگ پر دس ہزار روپے فی ویگن رعایت ہوگی۔ قبل ازیں محکمہ ریلوے عید کی چھٹیوں کے دوران کراچی ڈویژن میں 28 اپ اور ڈاؤن ٹرینین چلانے کا اعلان کرچکا ہے۔ 10 تا 16 مئی کے درمیان روزانہ صبح 9 بجے کراچی سے حیدرآباد اور دن 1 بجے حیدرآباد سے کراچی عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوں گی۔ اسی طرز پر کوٹری اور میرپور خاص کے درمیان بھی ٹرینیں چلیں گی۔ علاوہ ازیں عید کی چھٹیوں میں 213 موہن جو دڑو ایکسپریس جو کہ کوٹری سے براستہ دادو ہو کر روہڑی پہنچتی ہے اس کے روٹ کو کوٹری سے بڑھا کر کراچی تک کردیا گیا ہے تاکہ عوام الناس کو عید الفطر کے موقع پر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 931916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش