QR CodeQR Code

اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، شہداء کی تعداد 20 ہوگئی

11 May 2021 01:51

اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے غزہ پر ہونے والے فضائی حملوں میں حماس کے سینئر کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق حماس کے ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ حملے میں عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد عبداللہ فیاض شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کئی بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جمعہ سے جاری ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اور اسٹن گرینیڈ کی وجہ سے آج بھی درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان جھڑپوں کے بعد حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کی دھمکی دی تھی اور آج حماس نے یروشلم پر راکٹ حملے کردیے تاہم ان راکٹ حملوں میں کسی فرد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے غزہ پر بدترین جوابی حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے غزہ پر ہونے والے فضائی حملوں میں حماس کے سینئر کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق حماس کے ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ حملے میں عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد عبداللہ فیاض شہید ہوگئے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس نے ریڈ لائن کراس کی ہے، حالیہ تصادم کچھ عرصے جاری رہے گا جس میں اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا اور جو ہم پر حملہ کریں گے انہیں بھاری قیمت چکانی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 931919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931919/اسرائیل-کا-غزہ-پر-فضائی-حملہ-شہداء-کی-تعداد-20-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org