0
Tuesday 11 May 2021 02:39

عید کے دوران ویکسین مراکز میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری

عید کے دوران ویکسین مراکز میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ عید کے دوران ویکسین مراکز میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ملک بھر میں ویکسینیشن مراکز میں عید کے دوران دو دن چھٹی ہوگی، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ویکسین مراکز عید کے پہلے اور دوسرے روز بند ہوں گے۔ چھٹیوں میں دو دن کے علاوہ ویکسین مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ویکسینیشن سینٹرز عید کی تعطیلات کے دوران بھی کھلے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 931924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش