0
Tuesday 11 May 2021 08:47

مولانا طارق جمیل کی فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت

مولانا طارق جمیل کی فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی قابض فورسز کے مظالم کی مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ رمضان المبارک میں قبلہ اول میں نہتے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ﷲ تعالیٰ بیت المقدس کی حفاظت فرمائے اور اس مقدس مہینے میں ہمارے مظلوم بہن بھائیوں کو اس ظلم سے نجات دلائے۔ یاد رہے کہ جمعۃ الوداع کے روز سے اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں اب تک 350 سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش