0
Tuesday 11 May 2021 09:54

جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان کا سفر کرنے کے واقعات کا نوٹس

جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان کا سفر کرنے کے واقعات کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات کا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔ سی اے اے حکام نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کچھ مسافروں نے جعلی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا، ایسے مسافروں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا، ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پاکستان آنے والے مسافر تصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ کرائیں، درست کیو آر کوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی، رپورٹ کی کاپی قابل قبول نہیں ہوگی، ایسے مسافر جو پاس ٹریک ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں ہیں، تمام ایئر لائینز ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں، سول ایوی ایشن کے ساتھ ایئرلائن آپریٹرز، اسٹیک ہولڈرز کی بھی ذمے داری ہے
خبر کا کوڈ : 931956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش