QR CodeQR Code

انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لیں، گورنر پنجاب

11 May 2021 10:47

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 5 سو ملین روپے کی سعودی سرمایہ کاری حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے، پاک سعودیہ تعلقات خطے میں خوشحالی اور امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ملکی برآمدت میں اضافہ معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لیں۔ دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، وزیراعظم عمران خان ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 931963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931963/انسانی-حقوق-کے-عالمی-ادارے-اسرائیلی-دہشتگردی-کا-نوٹس-لیں-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org