QR CodeQR Code

طالبان کی طرف سے عید پر سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمےخلیل زاد

11 May 2021 11:07

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں تشدد خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے عید پر سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں تشدد خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام سیاسی مفاہمت اور مستقل جنگ بندی کے حق دار ہیں، امریکا افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور سیاسی تصفیے کیلئے مذاکرات تیز کیے جائیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو عید الفطر پر 3 روزہ سیز فائر کی ہدایت کی ہے، جبکہ طالبان نے بھی عید پر 3 روزہ سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 931965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931965/طالبان-کی-طرف-سے-عید-پر-سیز-فائر-کا-خیر-مقدم-کرتے-ہیں-زلمےخلیل-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org