QR CodeQR Code

بیگناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم پر چشم پوشی کرنیکے مترادف ہے، شہباز شریف

11 May 2021 18:10

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی شہداء میں معصوم بچے بھی شامل ہیں، جو غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے۔


اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب یہ فیصلہ کرنا ہی ہوگا کہ انسانیت کے حامی ہیں یا پھر دہشتگردی کے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی شہداء میں معصوم بچے بھی شامل ہیں، جو غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام سے آنکھیں کیسے چرا سکتی ہے، اس پر مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم پر چشم پوشی کرنے کے مترادف ہوگی۔ آپ انسانیت کے حامی ہیں یا پھر دہشتگردی کے؟ یہ فیصلہ اب آپ کو کرنا ہی ہو گا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف آج فلسطین کے سفارت خانے جائیں گے، جہاں وہ مسجداقصی اور فلسطینی علاقوں پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق شہباز شریف پاکستان کے عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کا پیغام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 932048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932048/بیگناہ-فلسطینیوں-کے-قتل-عام-پر-مجرمانہ-خاموشی-اسرائیلی-جرائم-چشم-پوشی-کرنیکے-مترادف-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org