QR CodeQR Code

محکمہ صحت نے پنجاب میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز بڑھا دیئے

11 May 2021 18:50

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے لیے 26 ڈی ایچ کیو اسپتال اور 123 ٹی ایچ کیو اسپتالوں کو انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ این سی او سی حکام نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد قریبی ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا پنجاب میں روزانہ 3 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف دیدیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو اسپتالوں ویکسینیشن سینٹرز بڑھا دیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے لیے 26 ڈی ایچ کیو اسپتال اور 123 ٹی ایچ کیو اسپتالوں کو انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ این سی او سی حکام نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد قریبی ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ روزانہ 3 لاکھ 16ہزار 800 افراد کو کوویڈ-19 ویکسین لگائی جائیں گی۔ دوسری جانب این سی او سی نے عید کے پہلے اور دوسرے روز کرونا ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 113 افراد مہلک وبا سے جاں بحق ہوگئے۔
 


خبر کا کوڈ: 932053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932053/محکمہ-صحت-نے-پنجاب-میں-کرونا-ویکسینیشن-سینٹرز-بڑھا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org