QR CodeQR Code

اندرون سندھ مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلانے کا فیصلہ

11 May 2021 19:04

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی تا میرپور خاص صبح 7 بجے اور دوسری ٹرین دادو تا لاڑکانہ صبح 7 بجے چلے گی، تیسری اسپیشل ٹرین کراچی تا سکھر صبح ساڑھے 11 بجے چلائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے اندرون سندھ کیلئے 10 سے 16 مئی تک مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر موہن جو دڑو ایکسپریس کے روٹ میں بھی عارضی توسیع دے دی گئی، عید اسپیشل ٹرینیں میرپور خاص، لاڑکانہ، دادو، روہڑی اور سکھر کیلئے چلائی جائیں گی۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی تا میرپور خاص صبح 7 بجے اور دوسری ٹرین دادو تا لاڑکانہ صبح 7 بجے چلے گی، تیسری اسپیشل ٹرین کراچی تا سکھر صبح ساڑھے 11 بجے چلائی جائے گی۔ دادو، لاڑکانہ اور سیہون شریف کی عوام کیلئے موہن جو دڑو ایکسپریس کو کراچی تک چلایا جائے گا، تمام عید اسپیشل ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 932055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932055/اندرون-سندھ-مزید-3-عید-اسپیشل-ٹرینیں-70-فیصد-مسافروں-کیساتھ-چلانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org