QR CodeQR Code

کراچی، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں پر مقدمات درج کرنے پر عدالت برہم

11 May 2021 19:10

عدالت نے ریمارکس دیئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار شہریوں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا گیا، شہریوں کو ایک ہی رسی میں باندھ کر لایا گیا ہے۔ عدالت نے شہریوں کے خلاف درج مقدمات کالعدم قرار دے دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں پر مقدمات درج کرنے پر عدالت برہم ہوگئی، عدالت نے گرفتار شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے اگر اسسٹنٹ کمشنر کے کہنے پر پولیس نے مقدمات کیے ہیں تو وہ خود آکر جواب دیں، پولیس نے مختلف اضلاع سے گرفتار 300 شہریوں کو عدالت میں پیش کیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ علی عزیز جان نے ریمارکس دیے کس کے کہنے پر شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں؟ کیا آئی جی سندھ اور دیگر پولیس حکام کے کہنے پر مقدمات درج کیے گئے؟ مقدمات درج کرنے کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر نے دی؟

عدالت نے ریمارکس دیئے اگر اسسٹنٹ کمشنر کے کہنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں تو وہ خود آکر عدالت کو بتائیں، غیر قانونی مقدمات پر شوکاز نوٹس جاری کریں گے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار شہریوں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا گیا، شہریوں کو ایک ہی رسی میں باندھ کر لایا گیا ہے۔ عدالت نے شہریوں کے خلاف درج مقدمات کالعدم قرار دے دیئے، ملزمان کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 932058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932058/کراچی-کورونا-ایس-او-پیز-کی-خلاف-ورزی-پر-شہریوں-مقدمات-درج-کرنے-عدالت-برہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org