0
Tuesday 11 May 2021 19:15

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہونگے، عمران خان

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہونگے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ عوام کے ٹیلی فون پر پوچھے گئے سوالات کا براہ راست جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے بھارت کو چین کے خلاف معاشی محاذ پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے کشمیر میں مظالم پر خاموش رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کسی انسانی بحران کے معاملے میں بھارت کا نام آتا ہے تو مغربی ممالک اپنے مفادات کی خاطر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کیا ہیں۔ میں لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور نہ ہو جاؤں۔ علاوہ ازیں انہوں نے دیگر موضوعات پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ قوم کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں اپنی قوم اور لوگوں کا خیال رکھیں، ایس او پیز کا جتنا خیال رکھیں گے، اسی قدر اس مشکل گھڑی سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے بھارت میں کورونا سے پیدا ہونے والے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں ٹھہراؤ آیا ہے، یعنی ان میں اضافہ نہیں ہو رہا جبکہ بھارت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پمز میں کل ڈاکٹر نے بتایا کہ کورونا کیسز اب اوپر نہیں جا رہے۔ وزیراعظم نے تاکید کی کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں کیونکہ ماسک سے کورونا پھیلنے کے خدشات 50 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور نہ ہو جاؤں کیونکہ اس کا سب سے بڑا نقصان غریب لوگوں کو ہوتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 932060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش