QR CodeQR Code

سندھ کابینہ کی مارکیٹ کمیٹی کو قرض دینے کی منظوری

11 May 2021 19:16

ہائیکورٹ نے مارکیٹ کمیٹی ‏کو پنشن ادا نہ کرنے پر وزیراعلیٰ سمیت کابینہ ارکان اور چیف سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کے ‏احکامات جاری کیے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے مارکیٹ کمیٹی کو قرض دینے کی منظوری دے دی، سندھ ہائیکورٹ نے مارکیٹ کمیٹی ‏کو پنشن ادا نہ کرنے پر وزیراعلیٰ سمیت کابینہ ارکان اور چیف سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کے ‏احکامات جاری کیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے معاملے ‏پر بحث ہوئی تھی اور بتایا گیا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 410.838 ملین روپے ‏بنتی ہے، ملازمین کی تنخواہوں کی ایریئرز 338.029 ملین روپے ہے، مارکیٹ کمیٹی کے مختلف ‏شوگر مل کی طرف 3.66 ارب کے واجبات ہیں۔ سندھ کابینہ نے مارکیٹ کمیٹی کو قرض دینے کی منظوری دے دی۔ مارکیٹ کمیٹی اپنے اثاثے بیچ ‏کر سندھ حکومت کو قرض کی رقم واپس کرے گی۔ کابینہ نے محکموں کو ہدایات کی کہ وہ ذیلی ‏محکموں کی تنخواہیں پنشن سے متعلق جائزہ لیں۔


خبر کا کوڈ: 932061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932061/سندھ-کابینہ-کی-مارکیٹ-کمیٹی-کو-قرض-دینے-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org