0
Tuesday 11 May 2021 19:30

غزہ پر اسرائیلی جارحیت دہشت گردانہ اقدام قرار

غزہ پر اسرائیلی جارحیت دہشت گردانہ اقدام قرار
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ میں کانگریس کی مسلمان رکن خاتون محترمہ اہلہان عمر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور اس کی پرزور مذمت کی ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم نے غزہ پر فضائی حملے انجام دیے جس میں 9 بچوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔ محترمہ ایلہان عمر نے اسے ایک دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک پیغام میں یوں لکھا: "فلسطینی حفاظت کے مستحق ہیں۔ اسرائیل کے برعکس، فلسطین کے عام شہریوں کے پاس اپنی حفاظت کیلئے آئرن ڈوم جیسا میزائل ڈیفنس سسٹم موجود نہیں ہے۔" انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کئے جانے پر زور دیتے ہوئے مزید لکھا: "عید (فطر) کے ہفتے میں ایسے حملوں کی مذمت نہ کئے جانا بے ضمیری ہے۔"
 
رمضان کے مبارک مہینے کی ابتدا سے ہی اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم، مسجد اقصی اور اس کے اردگرد بیت المقدس کے علاقے میں مسلمان فلسطینیوں پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ غاصب صہیونی رژیم کے یہ شدت پسندانہ اقدامات قدس شریف کو یہودیانے کی پالیسی کا حصہ ہیں جس پر یہ رژیم گذشتہ ایک عرصے سے کاربند ہے۔ اسی پالیسی کے تحت غاصب صہیونی رژیم نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کی موجودگی کو چند حصوں تک محدود کر دیا ہے جبکہ وقت کے لحاظ سے بھی محدودیت پیدا کر دی گئی ہے۔ گذشتہ چند دنوں میں صہیونی سکیورٹی فورسز اور مسجد اقصی میں فلسطینی مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے اور بڑی تعداد میں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی غاصب صہیونی رژیم نے غزہ کی پٹی پر بھی فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ اسی طرح صہیونی رژیم نے غزہ پر فوجی جارحیت کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش