0
Tuesday 11 May 2021 21:05

پشاور، عيد كا چاند ديكھنے كے ليے مفتی پوپلزئی نے بھی اجلاس بلالیا

پشاور، عيد كا چاند ديكھنے كے ليے مفتی پوپلزئی نے بھی اجلاس بلالیا
اسلام ٹائمز۔ عيد الفطر كا چاند ديكھنے كے ليے جامع مسجد قاسم علی خان اور زونل رويت ہلال كميٹيوں كے اجلاس كل پشاور میں ہوں گے۔ مفتی شہاب الدين پوپلزئی كی زيرصدارت اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان اور زونل كميٹی کا اجلاس اوقاف ہال ميں منعقد ہوگا، جو مركزی رويت ہلال كميٹی كے ساتھ رابطے میں ہوگا۔ مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پر مشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقد ہوگا، جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پر جمعرات 13 مئی كو عيدالفطر ہونے يا نہ ہونے كا اعلان كيا جائے گا۔

زونل رويت ہلال كميٹی كا اجلاس اوقاف ہال پشاورميں منعقد ہوگا، جس ميں زونل كميٹی كے اركان شريک ہونگے جو شہادتيں موصول ہونے كی صورت ميں مركزی رويت ہلال كميٹی كو مطلع كريں گے۔ مفتی پوپلزئی كميٹی كے ركن مولانا حسين مدنی کے مطابق ہماری كميٹی چاند نظر آنے كی شہادتوں كی بنياد پر اپنے طور پر فيصلہ كریگی، اگر ہميں شہادتيں موصول ہوئيں تو ان كی شرعی پركھ كے بعد ہی كوئی فيصلہ کیا جائیگا۔ اگر مركزی يا زونل رويت ہلال كميٹياں ہمارے ساتھ رابطہ كرتی ہيں تو ہم ضرور ان كے ساتھ تعاون كريں گے۔
خبر کا کوڈ : 932092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش