0
Tuesday 11 May 2021 21:54

بھارت، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 329942 نئے کیسز

بھارت، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 329942 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی رفتار دھیمی پڑنے اور اس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کم ہو کر 3715221 رہے گئے ہیں۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2503756 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار 66 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 329942 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 356082 افراد کے صحتیاب ہونے سے کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19027304 ہوگئی۔

بھارت میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 3715221 ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3876 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 249992 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.75 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 16.16 فیصد ہوگئی ہے، وہیں شرح اموات اب ابھی 1.09 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 24920 کم ہو کر 593150 ہوگئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 61607 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4469425 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 549 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 76398 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش