0
Tuesday 11 May 2021 21:47

کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں کانگریس لوگوں کو گمراہ کررہی ہے، بھاجپا

کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں کانگریس لوگوں کو گمراہ کررہی ہے، بھاجپا
اسلام ٹائمز۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں بھاجپا حکومت کے خلاف قرارداد پاس کئے جانے کے بعد بی جے پی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کورونا وائرس کے خلاف ملک کی لڑائی میں لوگوں کو گمراہ کرنے اور خوفزدہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے منگل کے روز کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اس سلسلے میں چار صفحات پر مشتمل خط لکھا۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ بحران کے اس دور میں راہل گاندھی سمیت کانگریس کے لیڈروں کے برتاؤ کو دھوکہ دہی اور منفی سیاست کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں کانگریس کا طرز عمل افسوسناک ہے لیکن حیرت کی بات نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ کانگریس کے کچھ ممبران لوگوں کی مدد کرنے کے لئے قابل ستائش کام کر رہے ہیں، پارٹی کے سینئر ممبروں کی جانب سے پھیلائی گئی گمراہی سے ان کی محنت کو گہن لگ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 932096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش