0
Tuesday 11 May 2021 21:32

علامہ ساجد نقوی کی بیت المقدس پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

علامہ ساجد نقوی کی بیت المقدس پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بیت المقدس پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظالم کی انتہاء کردی ہے، بیت المقدس کی شدید بے حرمتی کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے صیہونی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مسجد اقصیٰ پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 932097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش