QR CodeQR Code

ادارہ التنزیل نے "قرآنی مشاورتی کونسل" کے قیام کا اعلان کر دیا

11 May 2021 21:43

ادارہ التنزیل کے یوم تاسیس کی مناسبت سے نشست کے شرکاء نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں مزید بہتر انداز میں قرآنی خدمات کو انجام دینے کیلئے مفید تجاویز و آراء دیں۔ نشست کے آخر میں علماء پر مشتمل قرآنی مشاورتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے 15 ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے علماء کرام اور خادمین قرآن کریم کیساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں کورونا کے حوالے سے تمام ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ تقریب میں مولانا سید عاقب جعفری، مولانا سید اسد نقوی، مولانا ڈاکٹر سید دانش علی نقوی، مولانا محمد علی جوہری، مولانا سید غلام عباس شیرازی، مولانا شیخ مدثر حسن، مولانا ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، سید جنید مسلم، سید دانیال نقوی، سید محسن عابدی نے شرکت کی۔ نشست کے شرکاء نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں مزید بہتر انداز میں قرآنی خدمات کو انجام دینے کیلئے مفید تجاویز و آراء دیں۔ نشست کے آخر میں علماء پر مشتمل قرآنی مشاورتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 932098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932098/ادارہ-التنزیل-نے-قرا-نی-مشاورتی-کونسل-کے-قیام-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org