QR CodeQR Code

ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی، ‏راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے، محمد زبیر

11 May 2021 22:36

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان جذباتی شخص ہیں، استعفے دینے پڑے تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے، ملک ‏میں انارکی نہیں ہونے دیں گے، ملکی مفاد میں جو بھی ہوگا کریں گے، بجٹ منظور نہیں ہوا تو موجودہ ‏سیاست کا رخ ہی تبدیل ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی ‏راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ سیز فائر یا ‏صلح کے بارے میں نہیں پتہ لیکن ہمارے تعلقات اچھے ہیں، ہم جب مطمئن ہوں گے تو اس کا باقاعدہ ‏بتائیں گے بھی۔ محمد زبیر نے کہا کہ میری ملاقاتیں ہوتی تھیں تو کبھی ڈیل یا کوئی ریلیف نہیں مانگا، کسی کو بھی ‏حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جذباتی شخص ہیں، استعفے دینے پڑے تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے، ملک ‏میں انارکی نہیں ہونے دیں گے، ملکی مفاد میں جو بھی ہوگا کریں گے، بجٹ منظور نہیں ہوا تو موجودہ ‏سیاست کا رخ ہی تبدیل ہوجائے گا، حکومتی پارٹی میں ایسے لوگ ہوں گے جو عمران خان کیخلاف ‏ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ضمنی انتخابات میں بدترین شکست ہوئی ہے، موجودہ ‏حکومت کی کارکردگی کیا ہے جس کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی۔


خبر کا کوڈ: 932107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932107/ہماری-کوئی-لڑائی-نہیں-تھی-راولپنڈی-سے-صلح-ہوگئی-ہے-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org